تازہ ترین
پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ڈیڈ لائن 21 جولائی کو ختم ،خلاف ورزی پر5000 روپے جرمانہ ہوگا

سرکاری ملازمین کو 21 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے میں چار روز باقی رہ گئے ہیں۔ اکیس جولائی کے بعد پروفیشن تبدیل کروانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پاسپورٹ پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین عام شہری کی حیثیت سے پاسپورٹ نہیں بنوا سکتے، خلاف ورزی پر5000 روپے جرمانہ ہوگا۔حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی پاسپورٹ پالیسی جاری کرتے ہوئے 3 ماہ کے اندر عمل درآمد کے احکامات جاری کیے تھے جس کی مدت 21 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔