186

بروغل ”کھوئی“پہاڑکی چوٹی سرکرنے کی کوشش میں ایک برطانوی مہم جوگرکرزخمی

چترال ( نمائنده ) اتوار کے دن اپرچترال کے بروغل ویلی میں مہم جوئی کے دوران ایک برطانوی شہری پہاڑی سے گرکر زخمی ہے جس کو ریسکیو کرنے کیلئے آرمی ہیلیکاپٹرموقع پر پہنچ گئی تھی مگر انتہائی اونچائی میں واقعہ رونماہونے کی وجہ سے ہیلی اُس تک نہ پہنچ سکی . ذرائع کے مطابق پانچ برطانوی مہم جو(کوه پیما) یارخون لشٹ اوربروغل کےدرمیان واقع ”کھوئی “ کی چوٹی سرکرنے کی کوشش کے دوران ایک مہم جوجن کا نام ایلسٹین جیمزبتایا جاتا ہے گلیشئیر میں پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا ہے اوران کے سرمیں چوٹیں آئی
ہیں. یہ اطلاع ملتے ہی پاک آرمی کی ہیلی موقع پر پہنچی اورچوده ہزارفٹ کی بلندی پر موجود دو برطانوی شہریوں کو ریسکیو کرکے مستوج پہنچادیا ہے تاہم زخمی مہم جو 18000فٹ سےزیاده بلندی میں ہونے کی وجہ سے اتوارکی شام اسکو ریسکو نہیں کیا جاسکا .دیگر کوه پیماوں میں مسٹرجوہن جیمس، مسٹر ویلیم ٹیلر، تھومس مایکل اور مسٹر یوسڈن روبیٹسن شامل ہیں.جن میںایک زخمی کے ساتھ ہے جبکہ دومستوج پہنچادئے گئے اورایک کھوئی کیمپ میں موجود ہے .ذرائع کے مطابق پیر کی علی الصبح آرمی کی ہیلی ریسکیو ٹیم کے ساتھ دوباره موقع پر بھیجی جائیگی تاکہ غیرملکی مہم جووں کو ریسکیو کیا جاسکے. ذرائع کے مطابق پانچ برطانویباشندوں کے ساتھ ایک اسکردو سے تعلق رکھنے والا عمران نامی گائیڈ اورتین دیگرمددگاروباورچی بھی ہیں. جو بیس کیمپ میں موجود ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں