تازہ ترین

فیس معافی سکیم کی بحالی کیلئے قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے

گلگت: فیس معافی سکیم کی بحالی کیلئے قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور سی پیک روٹ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا۔ منگل کے روز جامعہ کے سینکڑوں طالبات نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کے آئی یو سے ریلی نکالی اور سی پیک روٹ پر دھرنا دیا، دھرنے میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ فیس معافی سکیم 2011ء کو بحال کیا جائے۔جامعہ میں فیسوں میں اضافہ اور فیس معافی سکیم کو ختم کرنے کیخلاف کے آئی یو کے طلباء گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے تھے ،گزشتہ روز احتجاج میں شدت آگئی، اور چار گھنٹوں تک دھرنا دیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے ایک روز کی مہلت کی درخواست پر طلبا نے احتجاج کل تک کیلئے موخر کر دیا۔ اے سی نے یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ طلبا نے دھمکی دی کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کے کے ایچ کو بند کر دیا جائے گا، اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی فیس معافی سکیم کو بحال کرے ورنہ تین دن بعد سکوار چونگی پر احتجاج کیا جائے گا.

Related Articles

Back to top button