تازہ ترین
تجاریونین لوئر چترال کے انتخابات21اگست2021کو ہونگے۔اور پولنگ ٹائم صبح8بجے سے سہ پہر6بجے تک ہوگی۔قاری فضل محمد

چترال(نمائندہ)قاری فضل محمدعبوری نائب صدر تجار یونین اور سیف الاحمد عبوری جنرل سیکرٹری تجاریونین چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 30جون 2021سے تجاریونین کے ووٹر لسٹ کا آغاز کیا جارہا ہے اسلئے تمام دکانداران لسٹ بناتے وقت اپنے دکانوں میں خود موجود رہے اور لسٹ بنانے کا سلسلہ 15جولائی 2021تک جاری رہے گا اسکے بعد20جولائی 2021تک ووٹر لسٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ 28جولائی سے یکم آگست2021تک امیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کی جائے گی۔05آگست2021تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی اسکے بعد 06آگست کو امیدواران کی حتمی فہرست کا اعلان کیاجائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ تجاریونین لوئر چترال کے انتخابات21اگست2021کو ہونگے۔اور پولنگ ٹائم صبح8بجے سے سہ پہر6بجے تک ہوگی۔