257

بزم ترقی کہوار غذر شندور کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں سبکدوش ہونے والے تمام ممبران و نو منتخب عہدیداران نے شرکت کی

بزم ترقی کہوار غذر شندور کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں سبکدوش ہونے والے تمام ممبران و نو منتخب عہدیداران نے شرکت کی۔ تمام ممبران و عہدیداران نے متفقہ طور پر شوکت حسین شہاب صاحب کو بزم ترقی کہوار غذر کا صدر منتخب کیا دیگر عہدیداران میں فدا علی فدا سنیئر نائب صدر، ساجد دیوان ہنزائی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس میں سبکدوش ہونے والے ممبران کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ بزم ترقی کہوار غذر جاوید حیات کاکاخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہ یہی خدمات ہی ہیں جن کی بدولت کہوار زبان و ادب گلگت بلتستان میں بام عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اور نو منتخب صدر سے بھی ایسے ہی زبردست کاوش کی امید کا اظہار کیا گیا۔ اختتام پر تمام شرکاء نے ہرنائی بلوچستان میں آرمی کے جوانوں کی شہادت، منی مرگ میں آرمی ہیلی کاپٹر میں جوانوں اور آفیسرز کی شہادت، سید نذیر حسین شاہ چیف ایڈیٹر ڈیلی چترال و آفس سکریٹری چترال پریس کلب اور غذر پولو ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشرف کی انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور مرحومین و شہدائے وطن کی درجات کی بلندی کے لیے اور لواحقین کی صبروجمیل کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں