325

چترال ٹریفک پولیس اورلوڈنگ کے خلاف ان ایکشن،….زیادہ کرایہ لینے والوں کے خلاف کاروائی

چترال(نمائند ہ )ڈی پی او چترال پی ایس پی افیسر عبدالحئی کی خصوصی ہدایات پرچترال ٹریفک پولیس نے انچارج ٹریفک وارڈن ابرار احمد کی قیادت میں اورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔جسکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو جرمانہ اور بعض کو وارننگ دی گئی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس وارڈن لوئر چترال ابرار احمد نے

کہا کہ ڈرائیوروں کو اورلوڈنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔اورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں جس سے قیمتی انسانوں جانوں کے ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو بھی اورلوڈنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ٹریفک پولیس چترال کی طرف سے کاروائیوں کو سراہااور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرکے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی بھرپور مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں