279

دومادومی میں ایس آر ایس پی کی طرف سے تعمیر شدہ بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت کا جائز

اپرچترال/اوی کے مقام دومادومی میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے تعمیر شدہ 500 کلوواٹ ہائیڈل پاور سٹیشن میں بجلی کی کل پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے، بونی کے باقیماندہ دیہات کے لئے ٹرانسمیشن لائنز بچھانے اور الیکٹریک پول فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ جمعہ یکم جنوری کو زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں طارق احمد ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر SRSP چترال، تحصیلدار مستوج، پاؤر کمیٹی کے ممبران اور علاقے کے دیگر معتبرات نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں مذکورہ پاور ہاؤس میں بجلی کی کل پیداواری صلاحیت اور بونی کے باقیماندہ دیہات کے لئے بجلی کی ترسیل، بجلی کے پول کی فراہمی اور ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کے حوالے سے ڈی،پی،ایم،ایس آر ایس پی سے تفصیلی بریفینگ لی گئی۔ڈی پی ایم طارق احمد نے بتایاکہ بونی کے باقیماندہ دیہات جن میں ٹرانسمیشن لائنز کی عدم دستیابی اور الیکٹریک پول کی عدم دستیابی کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں ان کے لئے بجلی کے پول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کا کام بھی جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر

اے،ڈی،سی نے مذکورہ پاؤر ہاؤس کی باقیماندہ کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں