337

مژگول سے تعلق رکھنے والےجمیل الرحمن کا ملکی اور غیر ملکی ایگزائیمر کی موجودگی میں ایم فیل ٹیسیز کا کامیابی سے دفاع

چترال /جمیل الرحمن ولد گل حسین نے 18 جنوری 2021 کو ملکی اور غیر ملکی ایگزائیمرکی موجود گی میں اپنے ایم فیل کے تیسیزکا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب ہوا۔۔ایم فیل میں اُنکا موضوع سیرت النبی صلی االلہ علیہ وسلم تھا۔۔
جمیل چترال کے علاقہ موڑکہوکے گاؤں مژگول کے مقبول علمی گھرانے کا چشم و چراغ اور ریٹائرڈ پرنسپل گل حسین کے فرزند ارجمند ہیں۔۔
جمیل الرحمن نے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز علامہ اقبال پبلک سکول مژگول موڑکہوسے کیا۔۔ملاکنڈ یونیورسٹی سے گریجویشن اور پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔۔اور اب مُلک کے معروف علمی ادارہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے MPhil کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔
جمیل الرحمن حافظ قرآن ہونے کے ساتھ جامعہ اشرافیہ لاہور سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔۔ایسے ہونہار اور قابل بیٹوں پر قوم بجا طور پر ناز کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں