378

رمضان سے پہلے مذکورہ اشیاء خوردونوش فراہم کئے جا یئں۔ تاکہ لوگ بروقت ماہ رمضان کیلئے خریداری کر سکیں

چترال ( محکم الدین ) چترال کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے حسب معمول ماہ رمضان میں آٹا، چینی ، گھی وغیرہ اشیاء میں سبسڈی دینے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رمضان سے پہلے مذکورہ اشیاء خوردونوش فراہم کئے جا یئں۔ تاکہ لوگ بروقت ماہ رمضان کیلئے خریداری کر سکیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف افراد نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ حکومت ہر سال ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیاء خوردونوش میں سبسڈی دینے کا اعلان کرتی ہے ۔ لیکن چترال کے یوٹیلٹی سٹورز کو انتہائی کم مقدار میں یہ اشیاء فراہم کی جاتی ہیں ۔ جس سے ایک فیصد لوگ بھی استفادہ حاصل نہیں کر پاتے ۔ جبکہ حکومت کی طرف سے بار بار یہ دعوی کیا جاتا ہے ۔ کہ عوام کو سبسڈی دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگ ہوشربا مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے سبب انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔ اس لئے ترجیحی بنیادوں پر سبسڈائزڈ اشیا ء آٹا چینی گھی وغیرہ چترال کے یوٹیلٹی سٹورز کو فراہم کئے جانے چاہیئں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ کم وسائل والے اور سفید پوش لوگ اپنے مکانات تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اس لئے چترال کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں پہلے نمبر پر رکھا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ یوٹیلٹی سٹورز میں بعض اشیاء صارف کی مرضی کے خلاف خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ جو کہ زیادتی ہے، اور یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں