271

یوٹیلیٹی اسٹورز میں مذکورہ حد میں خریداری کرکے اضافی اشیاء لینے پر مجبور کئے جانے پر فون نمبر 03037846768 پر شکایت کریں۔ریجنل منیجراکمل خان

چترال۔(ظہیر الدین سے)یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی، گھی اور آٹا کی خریداری کے ساتھ سرف اور صابن کی لازمی خریداری کے حوالے سے ریجنل منیجر اکمل خان نے واضح کیا ہے کہ ان تینوں اشیاء کی ایک ایک پیکج لینے پر اس شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔ راقم کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی کارپوریشن نے دراصل ان دکانداروں اور پکوڑا اور مٹھائی فروشوں کی حوصلہ شکنی کے لئے بنائی ہے جو کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈائزڈ اشیاء کو تجارتی مقاصد میں استعمال کرکے زائد منافع کمارہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ حد میں خریداری کرکے اضافی اشیاء لینے پر مجبور کئے جانے پر فون نمبر 03037846768 پر شکایت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں