357

250ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں غذر کو نظر انداز کرنا پی ٹی آئی کی غذر سے دشمنی کا واضح ثبوت ہے، گلگت چترال روڈسی پیک کا منصوبہ ہے ممبرگلگت اسمبلی غلام محمد

گلگت( پ ر) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) غلام محمد نے کہا ہے کہ 250ارب روپے کے ترقیاتی پیکج میں غذر کو نظر انداز کرنا پی ٹی آئی کی غذر سے دشمنی کا واضح ثبوت ہے، گلگت چترال روڈسی پیک کا منصوبہ ہے جو 2018ء میں منظور ہو چکا ہے،یہ کوئی منطق نہیں کہ گلگت چترال روڈ جو پی ایس ڈی پی منصوبہ ہے کی وجہ سے ڈھائی سو راب کے ترقیاتی پیکج سے غذر کو نکال دیا جائے، ہمیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت غذر کو دھوکہ دے گی،ایک بیان میں غلام محمد نے کہا کہ کیڈٹ کالج کا اعلان وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ایک بار نہیں بارہا کیا ہے، اب وزیر اعلیٰ کا کیڈٹ کالج سے مکر جانا اپنے قائد عمرا ن خان کے یو ٹرن کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذر کے عوام اب ایک نکاتی ایجنڈا پر کام کرینگے اور بزور طاقت اپنے منصوبے پیکج میں شامل کرائیں گے، غلام محمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے غذر میں پانچ ارب روپے کے منصوبے منطور کروائے جن پر کام ہو رہاہے جو کہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں