1,125

وادی یارخون کےپترانگازسے تعلق رکھنے والا ہونہار نوجوان سید حسنین علی شاہ ولد الواعظ سید گل سمبر شاہ پاکستان آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب

چترال(ڈیلی چترال نیوز) وادی یارخون کےپترانگازسے تعلق رکھنے والا ہونہار نوجوان سید حسنین علی شاہ ولد الواعظ سید گل سمبر شاہ پاکستان آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ انہیں گزشتہ دنوں پاکستان آرمی کی طرف سے 147 لانگ کورس کے لئے آئی ایس ایس بی کوہاٹ سے تحریری ، فیزیکل امتحانات اور انٹرویو پاس کرنے پر ریکامنڈیٹ لیٹر مل گیاتھااورفائنل میڈیکل کے بعدسیدحسین علی شاہ کاحتمی لیٹرجاری کردی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاؤں اوراساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دیا ہے۔
سید حسنین علی آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال سے میٹرک اور ایف ایس سی اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں