957

اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد نے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کو ان کے حلقے میں بجلی کی ترسیل (الیکٹریفیکیشن) کی مد میں 7کروڑ42لاکھ38ہزار روپے جاری

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اسلام آباد نے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کو ان کے حلقے میں بجلی کی ترسیل (الیکٹریفیکیشن) کی مد میں 7کروڑ42لاکھ38ہزار روپے جاری کردی ہے۔ 30اپریل کو نیشنل بنک آف پاکستان کے مین برانچ پشاور کینٹ کے منیجر کے نام خط میں اے جی پی آر نے بنک کو مذکورہ رقم ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ مولانا عبدالاکبرچترالی کے حلقہ نیابت میں مختلف مقامات میں بجلی کی ترسیل کی مد میں خرچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں