1,093

  اظہار تشکر۔۔۔ سیدحسنین علی شاہ کی والہانہ انداز سے استقبال کرتے ہوئے ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے ہم سے بے لوث محبت کااظہاکرنے والوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں /سیدگل سمبرشاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)الوعظ سیدگل سمبرشاہ سکنہ پترانگازیارخون نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ میرے بیٹے سیدحسنین علی شاہ    پاکستان آرمی میں کمیشن  بھرتی ہونے کے بعدگھرآتے وقت بونی سے بروغل تک خاص کرمہرتنگ سے تپرانگاز تک کے لوگوں کافرداً فرداً تہہ دل سے  شکریہ اداکرتاہے کہ جنہوں سیدحسنین علی شاہ   کودرجنوں گاڑی اورموٹرسائیکل سوارشاندارطریقے استقبال کرکے ریلی کی صورت میں اُن کے گھر پہنچادیا۔

ہم اپرچترال ،لوئرچترال ،اندورن ملک اورملک سے باہررہنے والے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس خوشی کے موقع ہمارے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  بنفسِ نفیس خود تشریف لائے ۔ ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمیں مباد ک باد دیے۔

انہوں  نے کہاکہ ہر وہ خوشی جس میں زیادہ سے زیادہ انسانوں کو شریک کیا جائے اصل خوشی ہوتی ہے۔ خوشیاں اور مسرتیں ہمیشہ بانٹنی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔مگرکورناوائرس کی وجہ سے ایس اوپیز کاخیال رکھتے ہوئے آپ کی مہمانوازی میں کمی رھ گئی ہیں میں اورمیرے اہل خانہ آپ سے معذوت خوا ہ ہوں۔سیدحسنین علی شاہ کی والہانہ انداز سے استقبال کرتے ہوئے ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے ہم سے بے لوث محبت کااظہاکرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

‏اللہ تعالی آپ سب کی جان ، مال ، ایمان ، اعمال ، عزت ، رزق ، علم ، کاروبار ، دسترخوان ، اولاد ، زندگی ، خوشیوں ، عبادات ، تقوی ، اخلاص ، عاجزی ، انکساری اور عمر میں برکتیں ، رحمتیں ، وسعتیں ، رفعتیں اور عروج عطاء فرمائیں ! ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں