253

یونیورسٹی آف چترال میں احساس سکالرشپ اور وزیراعلیٰ کلاشہ سکالرشپ کے تحت طلباء وطالبات میں چیک تقسیم کرنے تقریب کا انعقاد

چترال(نمائندہ ))وائس چانسلریونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر ظاہر شاہ کی سربراہی میں،پرووسٹ آفس کے زیر اہتمام، احساس سکالرشپ اور وزیراعلیٰ کلاشہ سکالرشپ کے تحت،،طلباو طالبات کے درمیان چیک تقسیم کرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر اور پرووسٹ نے طلباو طالبات کے درمیان احساس سکالرشپ کے تحت 14240000 روپے اور وزیراعلیٰ کلاشہ سکالرشپ کے تحت 285000 روپے کے چیکز تقسیم کیے۔ ڈاکٹر تاج الدین پرووسٹ یونیورسٹی آف چترال نے اپنی ٹیم کے ساتھ احساس سکالرشپ اور وزیر اعلی کلاشہ سکالرشپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ احساس سکالرشپ کے تحت یونیورسٹی آف چترال کے 356 طلباو طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے آنے والے طلباو طالبات بھی احساس سکالرشپ کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔ بہت جلد انہیں بھی احساس سکالرشپ سے نوازا جائے گا۔ کلاشہ سکالرشپ کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے 50 لاکھ روپے دے چکے تھے۔جس کی بدولت 2017سے یونیورسٹی آف چترال میں پڑھنے والے کالاش کمیونٹی کے تمام طلباو طالبا ت کوکلاشہ سکالرشپ دیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہرشاہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا۔کہ صرف ان طلبا و طالبات کو سکالرشپ دیا جا رہا ہے۔ جو سکالرشپ کے معیار پر پورا اُترنے کے ساتھ ساتھ امتحان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
آخر میں وائس چانسلر نے پرووسٹ آفس کی پوری ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر داد و تحسین کی کلمات سے نوازا کہ انہوں نے انتھک محنت اور دلجمعی سے کام کرتے ہوئے یہ سب کچھ ممکن بنایا۔ جس سے طلباو طالبات کے نہ صرف معاشی مسائل حل ہوئے بلکہ ان کو ایک نیا جوش اور حوصلہ بھی ملا۔ جس کی بدولت وہ تمام تر توجہ اپنی تعلیمی کیریر پر مرکوز کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں