379

اظہارتعزیت۔۔۔۔۔سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے  ریٹائرڈ  پوسٹ ماسٹرممتازسماجی کارکن   حکیم مبارک خان سکنہ بانگ لال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے  ریٹائرڈ  پوسٹ ماسٹرممتازسماجی کارکن   حکیم مبارک خان سکنہ بانگ لال  اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال پران کے  تمام لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے  اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی کیا۔انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں