374

اظہارتشکر۔۔۔۔اُن تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں ودیگرشخصیات سے جنہوں نے اوناوچ کے المناک حادثہ میں  یہاں کے باسیوں کی حوصلہ افزائی  کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) یوسی یارخون کے سابق ناظم محمدوزیرخان،سابق ممبرتحصیل کونسل  میرصاحب بیگ،سابق وی سی  کونسلرحاجی سیدقاسم شاہ ،پریذیڈنٹ لوکل کونسل بانگ محمدولی خان،سیکرٹری لوکل کونسل بانگ عبدالناصر ،سابق ناظم تحصیل کونسل سید غلام الدین شاہ ،اخونزادہ زاربہارخان سیاسی ومذہبی جماعت کے رہنما اوردیگرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات   ایک اخباری بیان میں گذشتہ دنوں اوناوچ یارخون میں ہونے  والے المناک  حادثے  پرپہنچ کرلاشین  نکالنے اورغمزدہ خاندان کے غم میں شریک ہوکرحوصلہ افزائی کرنے پر ضلعی انتظامیہ اپرچترال ،چترال سکاوٹس ،ریسکیو1122 اورآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ  کے ذمہ داران اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں ،مقامی پولیس ،ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان،ممتازعالم دین قاری فیض اللہ اوراُن تمام اورہمدردوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے   دکھ کی اس گھڑی میں  یارخون کے عوام کوتنہانہیں چھوڑا۔ان تمام سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ذمہ داران  اور دیگرشخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتےہیں کہ انہوں نے تعزیتی پیغامات اور بالمشافہ اظہارہمدردی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں