70

وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ غریب دشمن ہے، غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا/امیرالدین

چترال (چ،پ) جمعیت علماء اسلام ضلع اپر چترال کے رہنما ء امیرالدین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ عوامی مفاد سے متصادم ہے جس سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ میڈیا کو ایک جاری کئے گئے ایک بیانمیں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ حکومت کی غیر دانشمندی اور عوامی مسائل سے بے اعتناعی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، غریب شہری خود کشیوں پر مجبور ہیں اور بجٹ کی تیاری میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا الفاظ کی ہیر پیر کرکے امیروں کے اس بجٹ سے مہنگائی مزید بڑھے گی، موجودہ بجٹ عوام دشمن ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا

Print Friendly, PDF & Email

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں