تازہ ترین
اوورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات کے روک تھام کے لئے لوئر چترال پولیس کی کارروائی

چترال(نمائندہ)ڈی پی او لو ئر چترال سونیہ شمروز خان صاحبہ کے حکم پر ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال شاہ فیصل نے اور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرکے لوئر چترال سے مختلف علاقوں کو جانے والی اوورلوڈگاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورلوڈنگ حادثے کا سبب بن سکتی ہے عوام کی مال وجان کی حفاظت کے پیش نظر اوورلوڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانہ کے ساتھ اُن کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔اُنہوں نے عوام سے بھی اس سلسلے میں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیکر ٹریفک حادثات کو روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کے لئے کہا ہے۔




