252

حکومت کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا عندیہ

اسلام آباد(م، ڈ)معاؤن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں