424

ڈی پی او چترال سونیہ شمروز نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی

چترال(بشیرحسین آزاد)انسپکٹر جنر ل آف پولیس معظم جاہ انصاری کے منشیات سے پاک خیبر پختونخوا وژن کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال سونیہ شمروز خان نے ضلع چترال لوئر میں منشیات کے خلاف مربوط اور منظم اقدامات کے لئے انسداد منشیات کی خصوصی ٹیم (NET)کا قیام عمل میں لایاہے۔لوئر چترال پولیس منشیات بالخصوص (آئیس)کے خلاف ڈی ایس پی اقبال کریم کی قیادت میں کریک ڈاون کریگی۔ڈی پی او چترال نے تشکیل کردہ ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑے ڈیلروں کی گرفتاری کویقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو (آئیس) سمیت دیگر منشیات سے بچانے کے لئے اپنے محدود وسائل اور پوری توانائی کو برائے کارلاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں