516

پشاور سے اپر چترال بونی  جاتےہوئے ہائیس ریشن راغین  کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔  جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق اور گیارہ زخمی

چترال (نامہ نگار)  پشاور سے اپر چترال بونی  جاتےہوئے ہائیس ریشن راغین  کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔  جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے ۔ اپر چترال پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں شبانہ دختر غلام ساکن چرون ، سید حسن علی شاہ ولد حسن شاہ ساکن اوی اور ڈرائیور حمید حسین ولد بلبل حسین شاہ ساکن بونی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عالیہ ناز دختربلان خان چرون ، ثمینہ نذیر دختر علی علی نظار شاہ کوراغ ، مسرت شاہین دختر سلیمان شاہ بریپ ، رضیہ ، فیروزہ ساکنان بونی ، روحیدہ کوشٹ ، مجیب الرحمن ولد فضل الرحمن بونی ، جاوید ولد شیر مومن بونی ، مستنصر ولد رحمت کوراغ ، مزمل ولد توکل خان کوراغ ، مجاہد ولد ناصر خسرو اوی ، ثمرینہ حیات دختر عزیز بیگ ، عبد العزیز ولد عبد الحنان دنین گولوغ لوئر چترال  شامل ہیں ۔ حادثے کا شکار ہونے والی ہائیس نمبر آر آئی ایس 926  میں سوار یہ مسافر عید کی چھٹیاں گزارنے کیلئے گھروں کو جارہےتھے ۔ کہ گھروں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر یہ حادثہ پیش آیا ۔اطلاع ملتے ہی آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ(اکاہ) کے ایمزجنسی رسپانس ٹیم کے لوکل  رضاکاروں نے (ر)صوبیدارمیجرمیربہادرکے سربراہی میں موقع پرپہنچ کرلاشوں کو نکالنے اورزخمیوں کوفسٹ ایڈدینے میں پیش پیس رہے ۔ جووقوعہ حادثہ کے قریب تربیتی ورکشاپ میں تھے ۔جس کے بعد  ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں 5 ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پہنچ  گئیں  اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر چترال بونی اور ریشن بی ایچ یو پہنچا یا ۔  زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں