314

معاون خصوصی وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا برائے انرجی اینڈ پاور تاج محمد ترند آغاخان میڈیکل سنٹرشغور میں نصاب    جدید آلات اور مشینوں کا معائنہ/صفائی کے نظام کوتسلی قراردیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا برائے انرجی اینڈ پاور تاج محمد ترند نے گذشتہ روزآغاخان میڈیکل سنٹرشغور کااچانک دورہ کے موقع  پر  مریضوں کے علاج معالجے کیلئے جدید آلات اور مشینوں کا معائنہ  کیا اور  صفائی کے نظام کوتسلی بخش قرارددیتے ہوئے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ترقی کیے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر پاتا جبکہ علاج تک رسائی کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے۔ ہسپتالوںمیں سب سے اہم مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے جہاں گندگی سے انفیکشن نہ پھیل سکے اورمریض جلدصحتیاب ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان  اپراورلوئرچترال جیسے پسماندہ اضلاع سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صحت کے حوالے سے کام کررہے ہیں جوقابل تحسین ہیں ۔صحت کے شعبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے اپنے فرض منصبی احسان طریقے سے نبھائیں گے تووہ وقت دور نہیں جب صحت کی روشنی ہر گھر پھیلے گی۔ اس موقع پرمعاون خصوصی  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے اقلیتی امور  وزیرزادہ ،معروف سماجی کارکن سرپرست اعلیٰ چیمبرآف کامرس چترال سرتاج احمدخان ریجنل منیجراے کے آراپس پی چترال سیدظہورامان شاہ  اوردیگرنے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بات چیت کی اور ہسپتال میں مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں