دروش ایکشن فورم کا قیام رضیت باللہ صدر،عمران الملک جنرل سیکرٹری منتخب

چترال /ہفتہ21آگست کو تحصیل دروش کے سابق ناظیمن، سول سوساٸٹی اور عماٸدیں کاایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت رضیت بااللہ منعقد ہوا۔ جس میں دروش میں پیدا ہونے والے مختلف مساٸل اور تعصبات کو ختم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گٸی۔۔ اور متفقہ طور پر یہ طے پایاکہ بیداری مہم کے نام سے مہم کا آغاز اگست کے اخری ہفتہ سے کیا جاٸے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر رضیت اللہ کو صدر، عمران الملک کو جنرل سیکٹریری اور وقار احمد کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ جبکہ فورم کے ممبران میں سابق ناظم قسوراللہ، سابق ناظم عبدالسلام ، سابق ناظم شیر نزیر ، سابق ناظم روٸیداد احمد ، امیر جے آٸی تحصیل دروش محمد عالم ، فضل محمد ،معروف سماجی کارکن، قمرالدین ڈراٸیور یونین، مولانا قاری ادیب,سکندرحیات،قاری احمد فقیر اورمولانا خان شیرین ہونگے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ فورم عوامی مساٸل اور تنارعات کے حل کے لٸے یوسی سطح مقامی عماٸدین پر مشتمل ذیلی کمیٹیاں تشکیل دےگا۔