354

نومنتخب صدر تجار یونین بشیر احمد نے اپنے کابینہ کے ممبران کے ساتھ چترال کے پریڈ گراونڈ میں فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا

نومنتخب صدر تجار یونین بشیر احمد نے اپنے کابینہ کے ممبران نائب صدر اظہر اقبال اور سیکرٹری اطاعلات کے ساتھ چترال کے پریڈ گراونڈ میں ایک فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا۔ان کے ساتھ چترال ڈسٹرکٹ بار کے صدر نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اور الطاف گوہر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔بحثیت تاجر چترال بازار میں نومنتخب صدر اور اُن کی کابینہ سے گزارش کرونگا کہ وہ سابق تجار صدر کی طرح غیر ضروری سرگرمیوں میں حصہ لےکر اپنے اپ کو متنازعہ نہ بنائیں بلکہ اپنی تمام تر توانائیاں تجار کی مشکلات اور مسائل کو دور کرنے پر لگائیں۔مجھے معلوم ہے کہ میرے اس پوسٹ سے چترال میں کھیلوں کی بہتری کے لئے ہمیشہ سرفہرست حسین احمد صاحب مجھ سے ناراض اور مجھ پر غصہ ہونگے۔تاہم میں اُن سے بھی گزارش کرونگا کہ نومنتخب تجار کابینہ کی توجہ بازار کی طرف رہنے دیں۔کیونکہ گذشتہ تین سالوں سے سابق تجارصدر کی وجہ سے تجار برادری کا ساکھ اُن کی غیر ضروری سرگرمیوں کی وجہ سے مجروح ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں