454

ہیڈ ماسٹر حاجی محمد حبیب خان کی سکول اور تعلیم کے ساتھ محبت،سکول ذمہ داری اور طلبا کی بہترین تعلیم و تربیت کبھی فراموش نہیں کریں گے

اپر چترال( جمشید احمد)ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول وریجون محمد حبیب خان کی مدت ملازمت مکمل کرنے کی مناسبت سے ان کی اعزاز میں گورنمنٹ مڈل سکول وریجون میں May be an image of 3 people and people standing

ایک پر وقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت مولانا عبدالکریم نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ضلع ناظم موڑکھو مولانا جاوید حسین تھے۔تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلبا وطالبات کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن اپر چترال کی نمائیندگی کرتے ہوئے ایجوکشن کے حکام، عمائیدین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے

افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین ہیڈماسٹر محمد حبیب خان کی تعلیم کے شعبے میں ان کی گران قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر حاجی محمد حبیب خان کی سکول اور تعلیم کے ساتھ محبت،سکول ذمہ داری اور طلبا کی بہترین تعلیم و تربیت کو اس علاقے کی عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے اورتعلیم کے

اس میدان میں ان کی کمی محسوس کی جائیگی۔ مقررین نے کہا کہ ا نہوں نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دی بلکہ عملی زندگی میں آکر بھی اپنی بہترین صلاحتیں برو کار لاکر علاقے کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کریگا۔مقرریں میں مولوی گل شاہ، مولانا جاوید حسین، منیجر عدنان زین العابدین(نیشنل بنک)، نور الصبا، اکرام الدین (اے ایس ڈی ای او)،ظفر حسین شاہ، نورشاہدین، احسان الحق نائب صدر تحریک انصاف اپر چترال، حاجی عبدالکبیر، دوردانہ بیگ نے خطاب جبکہ طلبا میں ناصع اللہ فہام

الر حمن، حسن نوازو دیگر نے تقریر پیش کیے۔گلزار بی بی نے حمد باری تعالی،حسنہ نے نعت رسول مقبول، الویہ بی بی نے الوداعی نظم، محی الدین حاتم،اور احسان اعزازی نے نظم، عنایت اللہ اور ساتھی نے لطیفے پیش کیے۔نظامت کی فرائض اضغر علی اور مہرینہ نے انجام دیں۔ہیڈماسٹر محمد حبیب اپنی خطاب میں شرکا اور پروگرام منجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی فضل کرم سے اس مقدس پیشے سے وابسطہ ہوکر نیک نیتی سے اپنی فرض منصبی مکمل کر کے سبکدوش ہورہا ہوں اور میں محکمہ تعلیم پر بھی May be an image of 1 person, standing and indoor

فخر کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ عزت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا اور میں طالب علموں کی تعلیم و تربیت میں ہرممکن کوشیش کی یہی وجہ ہے کہ میرے شاگرد ڈاکٹرز، انجینئر اور زندگی کے دوسرے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔ مہمان خصوصی مولانا جاوید حسین نے خطاب کیا اور ہیڈ ماسٹر محمد حبیب کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔اور موقع پر سکول اسٹاف کی جانب سے ہیڈ ماسٹر محمد حبیب کو تخائف پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائی گئی۔آخر میں یہ پروگرام مولانا عبدالکریم کی صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام ہوا۔

May be an image of 6 people, including Qazi Naseem, people sitting and people standing

May be an image of 5 people and people standing

May be an image of 2 people and people standing

May be an image of 3 people and people sitting

May be an image of 1 person

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں