289

سرتاج احمد خان کا صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کے ساتھ اسلام آباد میں سارک اور خاص کر پاک افغان ایکسپو کے بارے میں اہم میٹنگ

پشاور(نامہ نگار)ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخواہ سرتاج احمد خان کا صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کے ساتھ اسلام آباد میں سارک اور خاص کر پاک افغان ایکسپو کے بارے میں اہم میٹنگ ہوئی سارک چیمبرصدر افتخار علی ملک اور نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کے کردار کو سراہا۔ میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگو ایف پی سی سی آئی خبر پختونخواہ کے نائب صدر زاہد شاہ سابقہ صدر میاں انجم نثار کی سرپرستی میں پاک افغان تجارت، سنٹرل ایشیائی اور سارک ممالک کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط کو مزید بڑھانے پر ایف پی سی سی آئی بھی موثر انداز میں کام کررہے ہیں۔ کواردینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے صوبے میں بننے والے 11اکنامکس زونز، ٹوارزم زونز اور بارڈر اسسٹیشنز کے حوالے سے بتایا بالخصوص چترال میں ارندو کے مقام پر پاک افغان بادڑ اسٹیشن کی تعمیر اور اس کے دو طرفہ تجارتی فوائد سے انہیں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ گرم چشمہ شاہ سلیم بارڈر اسٹیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو ا اور اس بارڈر کے کھلنے سے مستقبل قریب میں سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط استوار کرنے اور ان ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کے فروع کے لئے اقدامات زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں پاک افغان تجارت کو مزید فروع دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے صدر سارک افتخار علی ملک اور نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی کو افغان ایکسپو کے سلسلے میں بھی آگاہ کیا اور اس ایکسپو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد اور کامیا ب بنانے کے لئے سارک چیمبر سے بھی معاونت و سرپرستی کی درخواست کی۔
اس موقع پر صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے بتایا کہ پاکستان اور ممالک کے درمیان قریبی رابطہ دو طرفہ تجارت کے علاوہ اسی طرح ایکسپو منعقد کرنا اور کھیلوں کے ایونٹ سمیت نوجوانوں کے ایکدوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا مستقبل قریب میں اسلام آباد سارک ممالک کے بزنس کمیونٹی کے لئے مرکز بننے جارہا ہے، جس سے ملک بھر میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروع ملے گا۔ اس موقع پر صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک اور نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی نے بزنس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں انہوں نے کہا سارک ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئے دو طرفہ تجارت کے فروع کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی سارک چیمبر کے حوالے سے جو مشکلات ہے ان کو حل کرکے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروع میں بھر پور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں