402

کشم سے تعلق رکھنے والے طالب علم پیدل پل کراس کرتے ہوئے دریائے چترال میں گرگیا

چترال (نمائندہ ) اپر چترال کشم سے تعلق رکھنے والے شیر ارب کے فرزند نویں جماعت کے طالب علم ارسلان کشم کے مقام پست خورا میں پیدل پل کراس کرتے ہوئے دریائے چترال میں گرگیا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا، لیکن تاحال ڈئڈ باڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق ارسلان مرگی کا مریض تھا اور عمر 15 سال ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں