371

لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گرم چشمہ رو ڈکی مرمت اور توسیع کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد

چترال(نمائندہ  )گزشتہ دن لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گرم چشمہ رو ڈکی مرمت اور توسیع کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے لیڈرشپ اورعہدیداران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور وزیراعلی کے پی کے سے پرزور اپیل کی کہ گرم چشمہ روڈ کو سی پیک کا حصہ

بنایا جائے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چونکہ دورہ پاس افغانستان، تاجکستان سمیت مختلف ممالک تک پہنچنے کا سب سے قریب ترین راستہ ہے اس لئے گرم چشمہ روڈ کی جلد توسیع کرکے مختلف ممالک سے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے جو کہ ملک کی ترقی میں نمایاں حصہ ڈال سکتا ہے۔ مختلف ممالک تک پہنچنے کے لئے قریب ترین راستہ ہونے کی

وجہ سے سی پیک کے ملکی اور غیر ملکی ذمہ داروں کو بھی یہ روڈ سی پیک میں شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس لئے ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، سی پیک حکام اور وزیر اعلی سے گزارش کرتے ہیں کہ گرم چشمہ رو ڈکو سی پیک میں فوری طور پر شامل کرکے اس پر کام کا آغاز کیا جائے۔ یہ منصوبہ یقینا علاقے میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کا سبب بنے گا۔میٹنگ کے شرکاء نے ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے بھی اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں