245

ادریس احمد بیگ انچارج ٹریفک وارڈن لوئر چترال تعینات

چترال(نمائندہ)ڈی پی او چترال لوئر پی ایس پی افیسر ثونیہ شمروز خان نے ادریس احمد بیگ کو انچارج ٹریفک وارڈن لوئرچترال تعینات کردیا ہے۔1992میں بھرتی ہونے کے بعدادریس احمد بیگ بحیثیت ٹریفک کنسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہے۔2009میں ہیڈ کنسٹیبل ترقی پانے کے بعد بحیثیت ٹی او ٹریفک سٹاف چترال میں 2015تک ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہے۔ٹریفک پولیس میں کافی تجربہ رکھنے والے ٹریفک وارڈن اداریس احمد بیگ نے اپنی ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لوئر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں آنے والے درپیش مسائل کو بہترین حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈیوٹی کے دوران عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھکر پبلک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیگی۔ضلع بھر میں ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے وہ اپنا کردار ادا کرینگے جو کہ حادثات کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگی۔جس کے لئے ہم سب کو مل کر انفرادی طورپر محنت کرنا ہوگی۔اُنہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل یا موٹر کار چلانے سے باز رکھیں تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں