420

اپرچترال گرین لشٹ میں جمنی گاڑی حادثے کاشکار۔لون سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق

اپر چترال / اپر چترال گرین لشٹ میں جمنی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے چترال کے کنارے جا گری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اپر چترال لون سے تعلق رکھنے والے دو افراد سلیم خان ولد ٹھینی خان اور فرحاد اللہ ولد مالی خان جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اپر چترال کی میڈیکل ٹیم اپر چترال بونی سے گرین لشٹ پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر چترال بونی منتقل کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق جمنی لوئر چترال سے اپر چترال لون جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں