332

 چترال کے کونے کونے جیالوں کومنظم کرکے چترال کوپیپلزپارٹی کاگڑھ بنانے کے لئے کام کریں گے/پی پی پی صدرانجینئرفضل ربی جان

چترال(ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب صدرانجینئرفضل ربی جان  نے اسلام آباد سے چترال روانگی کے وقت میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ  چترال کے کونے کونے جیالوں کومنظم کرکے چترال کوپیپلزپارٹی کاگڑھ بنانے کے لئے کام کریں گے ۔  ہماری منزل بھٹو ازم ہے پیپلزپارٹی کے جیالے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کیلئے گلی گلی عوام میں جائیں گے  چترال میں منظم اندازمیں ورک کریں انشا ء اللہ ایک وقت آئے گاکہ چترال دوبارہ منی لاڑکانہ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہیدذوالفقارعلی بھٹو اورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹو نے ملک اوراسکے عوام کی خاطرنہ صرف اذیتیں برداشت کیں بلکہ جان کے نذرانے پیش کرکے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیاانکایہ مشن پارٹی ہرورکرکے لئے  مشتعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں