276

دروش میں بیوٹی فیکشن فنڈ میں جانبداری کے خلاف قاری جمال عبدالناصر کے زیرصدارت احتجاجی مظاہرہ

چترال /دروش میں بیوٹی فیکشن فنڈ میں جانبداری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مقررین نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے فنڈ دروش واپس لاکر بیوٹی فیکیشن پر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا اور فنڈ نہ لانے کی صورت میں زبردست احتجاج کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ دروش بازار میں واش روم ڈرینیج سسٹم سٹریٹ لائیٹس نہ ہونے کی بناء پرسیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے مظاہرین نے احتجاج اس وقت تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاا جب تک دروش کے لئے فنڈ مختص نہیں ہوتا۔ احتجاج میں مقامی مسائل جن میں بغیر میٹر دیکھے بجلی بلز،فائیر ووڈ کی شدید قلت اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے باہر سے ملازمین کی بھرتی کی مذمت کی گئی۔ تمام حاضرین نے عوامی مسائل کے سلسلے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ احتجاجی جلسہ معروف مذہبی سماجی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ جلسے سے پی ٹی آئی تحصیل دروش کے صدر اور سماجی رہنما ارشاد مکرر، پیپلز پارٹی کے نائب صدر ظاہر خان، جمعیت علماء اسلام کے سابق امیر مولانا انعام الحق،جنرل سیکرٹری قاری فضل حق،سابق تحصیل ناظم قاضی قسوراللہ قریشی، جماعت اسلامی کے طرف سے صدر الخدمت امیر شریف خان اور نائب امیر مولانا نقیب اللہ، معرو ف سماجی شخصیت الحاج محمد شفاء، ریٹائرڈ حوالدار میجر خوش نواز خان، سیا سی وسماجی رہنماء قاری نظام اوردعوت عزیمت کے رہنما صلاح الدین طوفان شامل تھے۔ تمام مقررین نے دروش کے حقوق کے لئے منظم انداز سے بھر پور جدو جہد کرنے اور گاؤں گاؤں جاکر دروش کے ساتھ زیادتی پر عوامی رد عمل کی تیاری کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں