137

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کا ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بونی میں احتجاج

روز روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جہان عوام پریشان ہے وہاں سیاسی لوگ بھی عوام کی دکھ درد محسوس کرتے ہوئے اوآز بلند کرنے لگے۔ اس سلسلے پیک کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال احتجاج کی کال دی ان کی کال پر اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی لوئر چترال کی صدر اینجنر فضل ربی اپنے کابینہ سمیت شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر الله نے کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمید جلال جنرل سکرٹری پی پی پی اپر ،پرویز لال نائب صدر پی پی پی،رحمت سلام،کوثر علی شاہ ،جنید احمد یوتھ نمائندہ،فضل ربی جان صدر لوئر ،امیر الله صدر اپر و دیگر مقررین نے شدید ترین مہنگائی پر حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کا بدترین حکومت قرار دیکر ہر محاذ میں اس کےخلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دی۔مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں غریب کا جینا محال ہوگیا ہے ۔اسے نجات پائے بغیر غریب کی زندگی اجیرن ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش کن نعروں سے عوام اور خصوصا” نوجوانوں کو دوکھا دیا اب سب کچھ عوام کو عیان ہوچکی ہے لہذا مزید اسے برداشت کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔ جلسہ میں احتجاج کو پھلاکر ہر جگہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل طے کیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں