آل پارٹیز چترال نے ایون اینڈ کلاش ویلیز روڈ کو بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسلم اینڈ کالاش ڈیفنس کونسل کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں آل پارٹیز اجلاس

چترال ( محکم الدین ) آل پارٹیز چترال نے ایون اینڈ کلاش ویلیز روڈ کو بلا تاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسلم اینڈ کالاش ڈیفنس کونسل کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں آل پارٹیز اجلاس و پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش ویلیز روڈ بین الاقوامی اہمیت کا حامل روڈ ہے ۔ اور گذشتہ حکومت میں اس کی سیاحتی اور دفاعی اہمیت کے پش نظر تعمیر کی منظوری دے کر ٹینڈر طلب کئےگئے تھے ۔ لیکن موجودہ حکومت اس کی تعمیر شروع کرنے کی بجائے مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے ۔ چترال پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں آل پارٹیز کے قائدین عبدالولی ایڈوکیٹ ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ محمد کوثر ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن ،عالمزیب ایڈوکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی ، عیدالحسین عوامی نیشنل پارٹی، عبد الجبار پاکستان تحریک انصاف ،جمیلہ کالاش خاتون ، محمد صابرصدر ٹرانسپورٹ یونین ، مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال اور مسلم اینڈ کالاش ڈیفنس کونسل کےرہنما عبدالمجید قریشی ، وجیہ الدین ، جندولہ خان ، صالح نظام نے کہا ۔ کہ کالاش ویلی روڈ مقامی کمیونٹی اور سیاحوں کا بنیادی مسئلہ ہے ۔ دنیا بھرکے سیاح اس راستے سے کالاش وادیوں کی سیر کیلئے آتےہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ اس روڈ کی تعمیر میں سردمہری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ حالانکہ ٹینڈرکے بعد چار سال گزر گئےہیں ۔ انہوں نےمطالبہ کیا ۔ کہ اس سیاحتی روڈکی تعمیر آیندہ سیاحتی موسم سے پہلےپہلے مکمل کیا جائے۔ بصورت دیگرمشکلات میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ معاون خصوصی وزیر زاد ہ کے عہدے پر ہم خوشی کا اظہار کرتےہیں ۔ لیکن انہیں چترال بھر کا دورہ کرکے منصوبوں کے اعلانات کی بجائے اپنی کمیونٹی اور علاقے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ اس کی اپنی کمیونٹی کے لوگ شکستہ حال کالاش ویلی روڈ کی وجہ سے مصیبت سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک مہینے کے اندر سڑک پر کام شروع نہ کیا گیا ۔ تو کالاش کمیونٹی سمیت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے امنے دھرنا دیا جائے گا ۔ اس موقع پر اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی پڑھا گیا ۔ جس میں روڈ کو فوری شروع کرنےکا مطالبہ کیا گیا تھا ۔





