393

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چترال اپر، لوئر اور دیراپر کے 3 اضلاع کے 31 ریٹرننگ آفیسرز کے لئے 2 روزہ ٹریننگ کا ا نغقاد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چترال اپر، لوئر اور دیراپر کے 3 اضلاع کے 31 ریٹرننگ آفیسرز کے لئے 2 روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جو آج ڈی سی آفس اپر دیر کے جرگہ ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز نے شرکاء کو سیکنڈ مرحلے میں 18 اضلاع کےلئے متوقع بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، خیبر پختونخوا کے نئے نافذ شدہ تحصیل گورنمنٹ کےخدوخال، تحصیل اور ویلیج کونسل کی ساخت، قبل از انتخابات، انتخابات کے دن اور مابعد کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔اور شرکاء سے کچھ عملی سرگرمیاں بھی کاروائیاں گئیں۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں