341

شہید نوجوان محمد آیازکے اہل خانہ کو داود فیملی تکافل کی طرف سے تین لاکھ روپے کے چیک کی ادائیگی

چترال ( محکم الدین ) دفاع وطن کیلئے جان نثار کرنے والے شہید نوجوان کے اہل خانہ نے داود فیملی تکافل کی طرف سے تین لاکھ روپے کے چیک کی ادائیگی پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال کے مقام موردیر سے تعلق رکھنے والانوجوان محمد آیاز گوہر باجوڑ سکاوٹس میں فرض کی آدائیگی کے دوران کچھ عرصہ پہلے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ لیکن اپنی شہادت سے پہلے اس نے داود فیملی تکافل میں پہلی قسط مبلغ پندرہ ہزار روپے جمع کیا تھا ۔ کہ قدرت کی طرف سے شہادت کے اعلی مقام پر سرفراز ہوا ۔ اس پر داود فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غضنفر ، کنٹری سیلز ہیڈ رضوی اور ریجنل منیجر ابرار خان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے برانچ منیجر چترال مہتاب ضیاب اپنی ٹیم کے ساتھ شہید کے گھر میں حاضری دی ، ان کی والدہ محترمہ و اہل خانہ سے دفاع وطن کیلئے جان نثار کرنے پر شہید محمد آیاز کو شاندار الفاظ خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور داود فیملی تکافل کی طرف سے تین لاکھ روپے کا کلیم چیک والدہ کے حوالے کی ۔ اس موقع پر شہید کی والدہ نے داود فیملی تکافل کی پوری ٹیم کو دعائیں دیں ۔ اور شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں