297

پاکستان پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے حقوق کےلیے ہر محاز پر انکے ساتھ دینے کے لیے تیار ہے.انجنیئر فضل ربی جان

پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر انجنیئر فضل ربی جان نے چترال کے سرکاری ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہی یقین دلایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے حقوق کےلیے ہر محاز پر انکے ساتھ دینے کے لیے تیار ہے انہوں نے موجودہ حکومت کی طرف سے چترال کے سرکاری ملازمین کے لیے مختص فائروڈ الاوٴنس کی خاتمہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے اور یاد دلایا کہ گزشتہ سال وزیر اعلیٰ کے پی کے محمودخان اپنے چترال کے دورے کے موقع پر اپنے جلسے میں موجود سینگڑوں ملازمین کو خوش کرنے کے لیے ان کے لیے مراعات کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں مراعات دینے کے بجائے پہلے سے موجود الاونس بھی ختم کر دیا جو کہ سراسر ظلم ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس ظلم کے خلاف بھر پور اواز اٹھائے گی۔۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں