223

مستوج لاسپورروڈ علاقوں کے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت  سولاسپورتک بحال کیا/قیوم شاہ

چترال (ڈیلی چترال  نیوز)سابق یوسی ناظم قیوم شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ برفباری کے باعث وادی مستوج لاسپورروڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بندہوچکاتھاعلاقے کے مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت  سولاسپورتک بحال کیا انتہائی مشکل حالات میں سفرکررہے ہیں حکومت بالکل توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف   ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام پریشان ہے، گزشتہ 7 دنوں سے ٹیلی نار سگنیل غائب ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔  ٹیلی نارکمپنی  کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اپنی سروس کو ٹھیک کیا جائے بصورت دیگرہم کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور گاوں کے لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو نگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں