300

ماھر امراض قلب ڈاکٹر سعید احمد مورخہ 18 جنوری سے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چترال میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک روزانہ کی بنیادوں پر مریضوں کا معائنہ کر یں گے

ماھر امراض قلب ڈاکٹر سعید احمد مورخہ 18 جنوری سے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چترال میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک روزانہ کی بنیادوں پر مریضوں کا معائنہ کر یں گے۔
اتوار کے روز تعطیل ہوگی۔
ڈاکٹر سعید  نے حال ہی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی(NICVD) سے تربیت مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے پرآسائش مواقع کو ٹھکراتے ہوئے اھلیان چترال کی خدمت کا بےلوث جذبہ اپنے اندر سمائے چترال میں خدمات سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر موصوف نے اندرون اور بیرون ملک بےشمار پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیئے ہیں ۔
7 سال سعودی وزارت صحت کے ساتھ بحیثیت فیملی ، ایمرجنسی فزیشن منسلک رہے۔
سعودی عرب میں قیام کے دوران ڈاکٹر صاحب کو
“Certifcate of Exellence in Family Medicine”
کے علاوہ اور بہت سارے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
اندرون ملک کم و بیش 4 سال صحت کے حوالے سے بھت ہی مستند ادارے آغاخان ھیلتھ سروس (AKHSP) کے ساتھ منسلک رہے اور چترال کے دورافتادہ علاقوں تورکہو، مستوج اور گرم چشمہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیئے ہیں۔
ڈاکٹر سعید صاحب اینی سادگی، شائستگی اور مریضوں کے ساتھ بہترین پیشہ ورانہ تعلق کے حوالے سے مشہور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں