311

ڈویژنل اکاونٹس افیسرسراج الحق کوچترال سے فوری تبدیل کیاجائے /آل کنٹریکٹرایسوسی ایشن کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ساتھ کام کرنے والے اپراورلوئرچترال کے ٹھیکہ داروں نے ڈویژنل اکاونٹس افیسرسراج الحق کے دفترسے اکثرغیر حاصری ،غیراخلاقی  روئیے  اورغیرقانونی پیسے لینے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا اوردیگرمتعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ  اس افسر کو چترال سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔پیرکے روز آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کے صدرموسیٰ ولی ،لوئرچترال کے صدرسیدالدین،جنرل سیکرٹری سہیل احمد،اسمارخان ،ریاض احمد،صفی الرحمن،غلام اللہ،اقبال الدین،ایوب،سمیع اللہ،دلستاد،خان محمد،ابواللیث رامدسی،شریف الدین ،حسین شاہ،سروراحمد،انجینئرمحمدولی ،ممتازحسین،اوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ڈویژنل اکاونٹس افیسرکےپاس اپراورلوئرچترال کے تین محکمے سی اینڈڈبلیو،ایری گیشن اورپی ایچ ای ڈی کے چارچ ہیں ۔ وہ چترال کے تمام غیرقانونی کاموں میں ملوث ہے  جن  میں ایڈیشنل کال ڈیپازٹ ریلیزکرنے پر، پروفارمہ ،ٹینڈرزپراضافی پیسے لینا،ٹینڈرز میں اپنے بیٹے اوردوسرے غیرمقامی ٹھکہ داروں کے نام پرچترال میں ٹینڈرڈالکرمقامی ٹھکہ داروں کوبلیک میل کرکے پیسے لیناشامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہیں کہ اکاونٹنٹ  سراج الحق کوفوراچترال سے باہرتبادلہ کیاجائے بصورت دیگرچترال کے تمام ترقیاتی کام روکے جائیں گے اورسڑکوں پرآکراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں