تازہ ترین
چترال یوتھ ہاسٹل کی ٹیم نے چترال کرکٹ لیگ سیسن وَن اپنے نام کردیا۔

چترال یوتھ ہاسٹل کی کرکٹ ٹیم نے چترال کرکٹ لیگ سیزن وَن اپنے نام کردیا۔ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں منعقد ہونے والے کرکٹ لیگ کے فائنل میں ینگ اسٹار دروش کا مقابلہ چترال یوتھ ہاسٹل سے ہوا۔ ینگ اسٹار دروش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوروں میں 119 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سی وائی ایچ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 آوروں میں پورا کیا۔ کرکٹ لیگ میں سی وائی ایچ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نوشاد مین آف دی ٹورنمنٹ، شجاع مین آف دی میچ اور عمران بہترین باؤلر قرار پائے۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی خیبرپختونخواہ کے کھیلوں کے وزیر کامران بنگش تھے۔