Skip to content
چترال (نامہ نگار)ایف ایس سی کے طالب کی اپنی بندوق چلنے سے وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے،ذرائع سے معلوم ہواکہ ہرچین میں طالب علم میرحسین ولدعبدالغنی جواپنے چچاکے ساتھ شکارپرگئے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے بندوق سمیت گرگئے لوڈبندوق چلی اوروہ موقع پرجان بحق ہوگئے ۔ اس کاچچاموق پرحواس باختہ ہوکرگرا۔گاؤں والوں نے فائرکی آوازسنی اورموقع پرپہنچ گئے طالب علم کی نعش اوربے ہوش چچاکواُٹھالائے۔چچاکوقریبی ہیلتھ سنٹرمیں داخل کیاگیا توعلاج کے بعداس کوہوش آیا ۔قابل غوربات یہ ہے کہ چترال میں موسمی پرندوں کاشکارکیاجاتاہے اس لئے محکمہ کام کررہاہے اورلوگوں کولائسنس ایشوکرتاہے مگرشکارپرپابندی کے باوجودنوجوانوں کے شکارپر کوئی نگرانی نہیں کی جاتی ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں