453

چترال بازار میں ہتھ ریڑھی میں سامان اٹھاکر محنت مزدوری کرنے والے معمر شخص کو ان کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا

چترال (نمائندہ ) چترال بازار میں ہتھ ریڑھی میں سامان اٹھاکر محنت مزدوری کرنے والے معمر شخص کو ان کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار نے بتایا کہ حضرت شاہ ولد خیر اللہ خان ساکن سہن ایون عمر تقریباً 61سال کو بائی پاس روڈ کے قریب ان کی رہائشی کمرے میں مردہ حالت میں پایاگیاجس پر پولیس نے ان کی لاش کی پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا اور ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کرکے مختلف زایوں سے موت کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کی تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے اور نہ ہی ان کے رشتہ داروں نے کسی پر دعویداری کردی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ متوفی نے کوئی شادی نہیں کی تھی اور بال بچوں کے بغیر تن تنہا زندگی گزار رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں