205

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیر کے روز اچانک صدر بازار پہنچ گئے

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیر کے روز اچانک صدر بازار پہنچ گئے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان کو اچانک اپنے درمیان پاکر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عمران خان کے آس پاس لوگوں کا رش لگ گیا۔ عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین عوام میں گھل مل گئے۔ خواتین سمیت نوجوانوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔۔ دوکاندار اور خریدار دوکانوں سے باہر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر لوگوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایک بزرگ شہری نے عمران خان پر نوٹ نچھاور کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں