239

سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے تعاون سے اسپیس ایرا پبلک سکول بونی میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔

چترال(بشیرحسین آزاد)سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور وائلڈ لائف ڈویژن چترال کے تعاون سے اسپیس ایرا پبلک سکول بونی میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔
تقریب میں اے سی ہیڈکوارٹر اپرچترال شاہ عدنان،تحصیل چئیرمین مستوج،ڈائریکٹر چپس جعفر علی دوست،پرنسپل اسپیس ایرا پبلک سکول نذیر،
آرپی ایم سنولیپرڈفاونڈیشن چترال جمیل اللہ شیرازی اور رینج افیسر وائلڈ لائف اپرچترال منیراحمد نے شرکت کی۔۔ پروگرام میں حاضرین نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور ان کی تحفظ کے حوالے سے خطاب کی۔ آخر میں عوامی آگاہی کے لئے اسپیس ایرا سکول سے بونی چوک تک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں متعلقہ اداروں کے زمہ داراں، سٹاف اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں