281

پاک آرمی کے شہیدحوالدار رفیق احمد کوابائی گاون اجنو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

اپر چترال(زاکر ذخمی سے)  پاک آرمی کے شہیدحوالدار رفیق احمد کوابائی گاون اجنو میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ۔ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے اور اور بہت بڑا مقام ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے اور وہی خوش قسمت اسے پاتے ہیں جن کے مقدر میں ہمیشہ کامیابی لکھی 

ہوتی ہے ۔حوالدار رفیق احمد ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جوکئی سال تک پاک دھرتی کی حفاظت پر مامور رہنے کے بعد گزاشتہ روز وزیرستان انگورہ اڈہ میں مختصر علالت کے وانا ہسپتال میں شہادت کی منصب پر فائز ہوئے۔شہید کی جسد خاکی کو پاک آرمی عزت و احترام کے ساتھ چترال کے دورافتادہ( شہید کی آبائی گاون اجنو )پہنچا کر مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا۔اس موقع شہید کو 141 ونگ چترال سکاوٹ 

کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ اف انر پیش کی۔ ونگ کمانڈر 141 ونگ کرنل ندیم شہزاد نےشہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور پاک فوج کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھایے۔ شہید کی ورثاء میں بوڑھے مان باپ ،بیواہ،تین بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں علاقے کے لوگ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی کہ شہید کی جسد خاکی کو عزت و احترام کے ساتھ ورثا تک پہنچائی اور اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا ۔ شہید کے میت کے ساتھ وزیرستان سے 30 رجمنٹ کے صوبیدار اشرف اور رجمنٹ کے جوان بھی ائیے تھے شہید کے ورثاء اور علاقے لوگ کے ان سب کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں