321

اپر چترال  کڑک زئیت کے مقام پر ڈاسن اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دریا میں گر کر لاپتہ /لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین کاعوام سے اپیل

اپر چترال کاڑک زئیت کے مقام پر ڈاسن اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دریا میں گر کر لاپتہ۔ دونوں موٹر سائیکل سوار سید ذوالفقار علی شاہ ولد سید شاہ حسین اور سید آکاش حسین ولد سید ربی شاہ کا تعلق زئیت ڈوک سے تھے۔
گزشتہ تین دنوں کے اندر یہ اپر چترال کے احاطے میں موٹر سائیکل کا دوسرا بڑا حادثہ ہے جس میں تین قیمتی جانین ضائع ہوگئی اس سے قبل جنالی کوچ کے مقام پر موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم سے ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔اس قسم کے حادثات عام طور پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے تیز رفتار بائیک چلانے اور ٹریفک قوانین کو پامال کرنے کی وجہ سے وقوع پزیر ہوجاتے ہیں۔
 موٹر سائکل حادثے میں دریامیں گرکرلاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی ورثا کی جانب سے تمام اہالیان چترال اپر اور چترال لوئر کے عوام سے گزارش ہیے کہ موجودہ گوناگونی اور مصروفیت کے پیش نظر آپ دعائے مغفرت کیلے زئیت تشریف لانے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں سے ہی مرحومیں کی ایصال ثواب کیلئے دعا کریں
۔۔نوٹ:: لوئر چترال کے بھائیوں سے گزارش ہےکہ جنکے گھر دریا کے بالکل قریب ہیں وہ لاشوں کی تلاش کے سلسلے میں ورثا کی مدد فر مائیں ۔آپ سب کی بڑی مہربانی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں