277

صوبہ بھر میں وٹرنری خدمات انجام دینے والے پیراویٹس اسٹاف نے حکومت سے پر زور مطالبہ

چترال ( محکم الدین ) صوبہ بھر میں وٹرنری خدمات انجام دینے والے پیراویٹس اسٹاف نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ انہیں سندھ کی طرح کا سروس سٹرکچر دیا جائے۔ جہاں وٹرنری اسسٹنٹ گریڈ 17 میں ریٹائر ہو رہےہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیل10 میں بھرتی ہونے والا پیراویٹس اسٹاف سکیل 15میں ملازمت سے فارغ کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک ہی ملک میں ایک ہی قسم کےوٹرنری ملازمین کے ساتھ یہ دوہرا برتاو ناقابل قبول ہے۔ وٹرنری ملازمین کی صوبائی قیادت کی کال پر چترال بھرکے پیرا ویٹس اسٹاف نے منگل کے روزاپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چترال میں پیراویٹس ایسوسی ایشن کے صدر نورالدین اور جنرل سیکرٹری محمد یحی نےکہا۔ کہ لائیو سٹاک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں اس شعبے سے وابستہ سرکاری ملازمین کا بہت بڑاکردار ہے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ اس شعبے کو ترقی دینے اور ملکی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پیراویٹس اسٹاف کو ان کا جائز سروس سٹرکچر نہیں دیا گیا ہے۔ جس سے وہ مایوسی و محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ صوبہ سندھ میں دو سالہ ڈپلومہ کے حامل امیدوارسکیل 14 پر ملازمت حاصل کرتے ہیں ۔ اور سکیل 17میں ان کی ریٹائرمنٹ ہوتی ہے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں ڈپلومہ کی معیاد تین سال ہے۔ اس کے باوجود سکیل 10 پر بھرتی اور گریڈ 15 میں ان کی ملازمت ختم ہوتی ہے ۔ جو کہ حکومت کی طرف سے ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ خیبر پختونخوا کے پیراویٹس اسٹاف کو 14، 16اور 17 گریڈ دیا جائے ۔ بصورت دیگر7جون سے شروع ہونے والی ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہےگا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی وٹرنری سروس کسی کو بھی فراہم نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں