265

اظہارتشکر۔۔۔ازطرف سیدشاہ حسین وجملہ ورثاء پیروڈوک زئیت اپرچترال

ہم اپنے  تمام عزیزواقارب،دوستوں اورتمام بہن بھائیوں کاتہہ دل سے مشکورہیں ،کہ جنہوں نے ہمارے جگرگوشے دونوجوان بیٹوں سیدذوالقرنین حسین اورسیدنقائیش حسین  کے زئیت کے مقام پرسڑک  حادثے کے نتیجے میں ہم سے بچھڑ نے کے ا لمناک غم کی اس گھڑی میں چترال کے دوردراازعلاقوں سے تعزیت کے لئے خودگھرتشریف لائے ،ٹیلیفون ،ایس ایم ایس،ای میل اورسوشل میڈیاکے ذرئعے  تعزیتی پیغامات بھیج کرہماری حوصلہ افزائی فرمائیں۔اس موقع پرزئیت اورملحقہ دیہات کے ان نوجوانوں کابھی بے حدمشکوروممنون ہیں ،جنہوں نے اپنی بے پناہ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے گذشتہ کئی دنوں سے دریابردلاشوں کی تلاش میں ورثاء کے شانہ بشانہ آج تک مصروف ہیں اورخاص ریسکیو1122کے تمام اسٹاف   کاانہوں نے دن رات  لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل رہے ۔اللہ  تبارک وتعالیٰ آپ سب کواجرعظیم عنایت فرمائے ۔

یہ دونوں نوجوان آپس میں گہرے دوست تھے۔خاندان کے دیگربچوں میں منفردمقام کے حامل انتہائی ملنساراپنے سے بڑوں کی بے انتہاعزت کرتے  اوردونوں بچے تعلیم کے حصول میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ذوالقرنین ایف ایس سی  کاطالب علم تھاجبکہ نقائیش میٹرک کاامتحان دے رہاتھا۔اللہ تعالیٰ دونوں کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواروں کواس اندوہناک حادثے کوصبرکے ساتھ قبول کرنے کی ہمیت دے ۔آمین

سوگوروان

الوعظ سیدامیرحمزہ

شاہ حسین والدسیدزاہدحسین

سیدشاھدحسین

سیدنبی حسین

سیدشیرحسین

سیدحسین شاہ

سیدصادق حسین

سیدانوارعلی شاہ ودیگرجملہ ورثاء پیروڈوک زئیت اپرچترال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں